بھارت نے لڑاکا مگ طیاروں کو جدید بنانے کے لئے روس کے ساتھ چھانوے کروڑ ڈالر ز کے معاہدے پر دستخط کر دیئے

ہفتہ 8 مارچ 2008 11:27

نئی دہلی ( اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین07 مارچ 2008 ) بھارت نے لڑاکا مگ طیاروں کو جدید بنانے کے لئے روس کے ساتھ چھانوے کروڑ ڈالر ز کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ جس کے تحت روس بھارت میں انیس سو اسی کی وسط دہائی کے پانچ اسکوارڈن میں شامل انہتر لڑا کا مگ طیاروں کو جدید بنائے گا۔ معاہدے کے تحت ان طیاروں کی پروازوں اور زندگی کی مدت میں چالیس سال یعنی تین ہزار پانچ سو فلائیٹ آور تک اضافہ ہوجائے گا۔

ایک سینئیر بھارتی عہدیدار کے مطابق پہلے مرحلے میں چھ مگ طیاروں کو روس میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد تمام طیارے ناشک میں بھارتی ائیر فورس بیس میں اپ گریڈ ہونگیں۔ یہ عمل تین سال میں مکمل کرلیا جائے گا۔ جس کےبعد ان طیاروں میں جدید ترین ریڈار ، کنٹرول سسٹم ، اور نیا فیول سسٹم نصب کیا جائے گا۔ جس کی مدد سے یہ لڑاکا طیارے ہر موسم میں اپنے اہداف کو مزید مؤثر انداز میں نشانہ بناسکیں گے۔

واضح رہے کہ یہ طیارے اپنی زندگی کے پچیس سال یعنی ڈھائی ہزار فلائیٹ آورز پہلے ہی مکمل کر چکے ہیں۔ بھارت خطے میں فضائی برتری کے حصول کے لئے اپنی فضائی استعداد میں اضافہ کا خواہشمند ہے ۔ اور امریکہ سمیت کئی یورپی ملکوں سے جدید ترین ایف سولہ طیاروں اور جدید ائیر کرافٹس سسٹم خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :