اسرائیلی فوج ٹینکوں اوربکتر بند گاڑیوں سمیت غزہ شہر میں داخل ،، فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید ، دو زخمی ہوگئے

جمعہ 28 مارچ 2008 11:51

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ۔2008ء) اسرائیلی فوج کے ٹینکس اوربکتر بند گاڑیاں غزہ شہر میں داخل ہوگئی ہیں جہاں قابض فوج نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی کو شہید اور دو کو زخمی کردیا ہے۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین اور فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج غزہ کے جنوبی علاقے میں داخل ہوئیں جنہیں سات ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کی معاونت بھی حاصل ہے۔ علاقے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ گذشتہ برس نومبر میں امریکا میں اینا پولیس کانفرنس کے بعد سے اسرائیلی جارحیت میں اب تک تین سو ساٹھ فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔