چیف الیکشن کمشنر نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کی صدارت میں انتخابی اصلاحات کیلئے کمیٹی قائم کر دی

منگل 22 اپریل 2008 21:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل۔2008ء) سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور محمد دلشاد نے کہا ہے کہ ملکی انتخابی قوانین کو ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے سب سے بہترین قوانین کے مطابق بنایا جائیگا اور ا س سلسلہ میں ملک کے سماجی اور سیاسی ماحول کے مطابق انتخابی قواعد وضوابط میں ضروری تبدیلیاں اور اصلاحات کی جائیں گی منگل کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ قاضی محمد فاروق نے انتخابی اصلاحات کیلئے سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور محمد دلشاد کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی ہے کمیٹی کے اراکین میں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ  جوائنٹ سیکرٹری (الیکشنز) جوائنٹ سیکرٹری ایڈمنسٹریشن  جوائنٹ سیکرٹری (مقامی حکومتوں کے الیکشنز ) ڈائریکٹر جنرل (انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیکشن افسر لاء)شامل ہیں الیکشن کمیشن کے سیکرٹری کنور محمد دشاد نے بتایا کہ الیکٹورل ریفارمز کمیٹی کو موجود ہ انتخابی قوانین اور متعلقہ ایکٹ میں مناسب ترامیم کر نے کا کام سونپا گیا ہے اس کے علاوہ کمیٹی قواعد و ضوابط  طریقہ کار میں بھی ضروری تبدیلی کرے گی اور جہاں پر ضروری ہو ا غیر ملکی انتخابی مبصرین  یورپی یونین کے مبصرین اور کینیڈین ہائی کمیشن کی رپورٹوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ضروری اصلاحات کرے گی کمیٹی تمام انتخابی عمل کا تنقیدی جائزہ لے کر انتخابی عمل کو بین الاقوامی معیار کے مطابق مزید شفاف اور قابل اعتماد بنانے کیلئے اصلاحات کی نشاندہی کی جائیگی ۔