اداکار وزلے سنائپس نے جیل جانے کے بعد اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کی معافی مانگ لی

منگل 29 اپریل 2008 11:37

فلوریڈا(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین29اپریل 2008 ) ہالی وڈ کے مشہور اداکار وزلے سنائپس نے جیل جانے کے بعد اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کی معافی مانگ لی ہے۔سنائپس کو فلوریڈا کی عدالت نے ٹیکس نہ بھرنے کی پاداش میں تین سال قید کی سزا دی ہے ۔سزا پانے کے بعد پینتالیس سالہ سنائپس نے کہا کہ وہ اپنے کیے کی معافی مانگتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے عدالت میں سزا پانے کے بعدکہا کہ وہ اپنے خاندان اور مداحوں سے معافی کے طلب گار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں عدالت سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ مجھے موقع دے تاکہ میں نے جوغلطیاں کی ہیں انہیں صحیح کر سکوں ۔سنائپس پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے اثاثوں کے حوالے سے غلط بیانی سے کام لیا اور پچھلے پانچ سال کا ٹیکس نہیں بھرا۔

متعلقہ عنوان :