اسپائیڈر مین کا پارٹ فوربنانے کا فیصلہ  2010میں ریلیز ہوگی

منگل 3 جون 2008 11:30

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین03جون2008 ) یوں تو ہالی وڈ میں بے تحاشا فلمیں بنتی ہیں مگر ان میں کچھ ہی ایسی ہوتی ہیں جو لوگوں کے دلوں میں اپنا گھر کرجاتی ہیں اور لوگوں کو فلم کی کہانی سچ لگنے لگتی ہے اور لوگ یہ جاننے کے خواہش مند ہوجاتے ہیں کہ فلم کے آگے کیا کہانی ہے ایسی ہی ایک فلم اسپائیڈر مین جو دو ہزار دو میں ریلز ہوئی نے لوگوں کے دل جیت لئے ”سام رائمی“ کی ڈائریکٹ کردہ فلم کو لوگوں نے بہت سراہا۔

(جاری ہے)

لوگوں کی خواہش اور پذیرائی کو مدنظر رکھتے ہوئے سام رائمی نے تین پارٹ تشکیل دیئے اور اب ”اسپائڈر مین فور “ بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ اس بارے میں مارول کمپنی کے وائس چیئرمین کا کہنا ہے اگرچہ کہ سونی نے اسپائیڈمین کا پارٹ فور بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم اس کو ابھی بھی اس فلم کی کاسٹ اور ہدایات کار کے انتخاب کے حوالے سے بعض ایشو ز کا سامنا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ سونی نے یہ فلم بنانے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے اور وہ مناسب وقت میں اس پر کام بھی شروع کردے گی لیکن ابھی اس حوالے سے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا -