1973 کا آئین اور کنکرنٹ لسٹ بلوچستان کے دکھوں کا مداوا نہیں ہو سکتے ، اختر مینگل ۔۔۔ مذاکرت کے لئے تیار ،پہلے حکومت اعتماد سازی کیلئے اقدامات کرے،جلسہ عام سے خطاب
ہفتہ 7 جون 2008 13:31
(جاری ہے)
سر دار اختر مینگل نے صدر مشرف جنر ل ضیا ء الحق ،ذوالفقار علی بھٹو ،یحییٰ خا ن اور ایوب خان کو بلوچستان کے مسائل کا ذمہ دار قرار دیا ۔
اختر مینگل نے کہا کہ ان کی جدو جہد وزارت یا کر سی کے لئے نہیں ہے ،وہ بلو چستان کے وارث ہیں ، ان کے آباء واجداد نے اس زمین کے لئے خو ن بہا یا ہے ۔ جلسے میں قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ بلوچستان میں غیر مقامی لو گوں کی زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کی جا ئے ۔ قرارداد میں گوادر منصوبے کو ختم کر نے کا بھی مطا لبہ کیا گیا انہوں نے کہاکہ وہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے مذاکرت کی میز پر آنے کو تیار ہیں، مگر اِس سے پہلے حکومت کو اعتماد سازی کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔ اِن اعتماد سازی کے اقدامات میں، آپریشن کی بندش اور گرفتار افراد کی رہائی سرِ فہرست ہے۔ سردار مینگل نے کہا کہ میں شاید اپنی گرفتاری کو بھلا سکوں لیکن اْن ماوٴں بہنوں کی آہوں کو میں کبھی بھلا نہیں سکوں گا جو آج تک اپنے بیٹے اور بھائی کے لیے چیخ و پکار کر رہی ہیں۔ میں شاید اپنے ساتھ زیادتیاں بھلا سکوں لیکن اْس ضعیف العمر شخص کی آنکھوں کو نہیں بھول سکوں گا جو اپنی بہن یا بیٹے کی یاد میں رو رو کے خشک ہوگئی ہیں۔یاد رہے کہ سردار مینگل کو پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے دو ہفتے قبل کراچی جیل سے رہا کر دیا تھا جس کے بعد انہوں نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں جلسوں سے خطاب کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اْنہوں نے ایک مرتبہ پھر گوادر سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل ڈیڑھ برس بعد اپنے آبائی شہر خضدار پہنچے، جہاں اْن کا شاندار استقبال کیا گیا۔ وَڈ سے خضدار کے درمیان تمام راستے کو خیر مقدمی بینروں اور تصویروں سے سجایا گیا تھا، جب کہ جلوس میں سینکڑوں گاڑیاں شامل تھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.