عدلیہ کی بحالی کے لئے لانگ مارچ میں شرکت کیلئے قافلے پشاور سے اسلام آباد پہنچ گئے۔قافلہ میں ،وکلاء،سول سوسائٹی،جماعت اسلامی،تحریک انصاف اورمسلم لیگ ن کے رہنماء اورکارکنوں کی بھرپورشرکت

جمعہ 13 جون 2008 17:52

اسلام آباد +پشاور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین13جون2008 ) ملک بھرکے دیگر حصوں کی طرح عدلیہ کی بحالی کے لئے لانگ مارچ میں شرکت کیلئے قافلے پشاورسے اسلام آباد پہنچ گئے۔ جمعہ کے روزصبح نوبجے کے قریب صوبائی دارلحکومت پشاورسمیت صوبہ سرحدسے تعلق رکھنے والے وکلاء،اے پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں،سول سوسائٹی،تاجر،طلباء،ٹیچرزسمیت مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افرادپرمشتمل سینکڑوں بڑے چھوٹے گاڑیوں پرمشتمل قافلہ اسلام آبادکی جانب لانگ مارچ میں شرکت کیلئے پشاورہائی کورٹ سے روانہ ہواجس کی قیادت ہائی کورٹ بارکے صدرعبدالطیف آفریدی،پشاورڈسٹرکٹ بارکے صدرفضل الرحمن ودیگرسینئر وکلاء کررہے تھے جبکہ اس قافلہ میں جماعت اسلامی کے امیرقاضی حسین احمد،مسلم لیگ(ن)کے مرکزی سیکرٹری اقبال ظفرجھگڑاکی قیادت میں مسلم لیگ(ن)اورجماعت اسلامی کے سینکڑوں کارکن بھی شریک تھے پشاورسے اسلام آبادلانگ مارچ کے شرکاء کوپشاورکے معزول چیف جسٹس طارق پرویزخان،سینئرجج جسٹس شاہ جہان خان،جسٹس دوست محمدخان اورعوامی نیشنل پارٹی کے رہنمااورسینئرصوبائی وزیربلدیات بشیراحمدبلورنے رخصت کیالانگ مارچ میں پشاورکے وکلاء کے علاوہ صوبہ کے دیگراضلاع کے وکلاء بھی شریک تھے جبکہ وکلاء سیاسی جماعتوں اورسول سوسائٹی کے افرادنے قافلہ میں شریک گاڑیوں پرسیاہ جھنڈے اوربڑے بڑے بینرزلگائے تھے۔

(جاری ہے)

جس پرعدلیہ کی آزادی معزول ججوں کی بحالی کے حق میں جبکہ پرویزمشرف کے خلاف نعرے درج تھے پشاورہائی کورٹ بارکی جانب سے20سے زائدبڑی گاڑیوں،ڈیڑن ہزارسے زائدسیاہ پرچم اورسینکڑوں بینرزکااہتمام کیاتھاروانگی سے قبل صبح سویرے ہی سے وکلاء سیاسی جماعتوں کے کارکن اورسول سوسائٹی سمیت مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افرادپشاورہائی کورٹ سے لانگ مارچ میں شرکت کیلئے پہنچناشروع ہوگئے تھے اس موقع پروکلاء اوردیگرشرکاء لانگ مارچ نے آزادعدلیہ کے حق میں جبکہ گومشرف گوکے زبردست نعرہ بازی بھی کی پشاورہائی کورٹ کے صدرعبدالطیف آفریدی نے صوبہ سرحدسے لانگ مارچ میں وکلاء ودیگرکے شرکت کے حوالہ سے نوائے وقت کوبتایاکہ کوہاٹ،ہنگو،کرک،بنوں اورلکی مروت کے قافلے بھی پشاورسے شروع ہونے والے لانگ مارچ قافلہ میں شریک ہے جبکہ پشاورکامین قافلہ جی ٹی روڈکے ذریعہ نوشہرہ پہنچے گاجہاں نوشہرہ اورمردان بارایسوسی ایشن کے وکلاء اس قافلہ میں شامل ہوں گے انہوں نے کہاکہ جہانگیرہ کے مقام پرچھوٹالاہوراورصوابی کے وکلاء س قافلہ میں مل جائیں گے جبکہ حسن ابدال کے مقام پرہری پور،مانسہرہ،ایبٹ آباداوردیگراضلاع کے قافلہ پشاورکے بڑے قافلہ میں شامل ہوجائیں گے انہوں نے کہاکہ ترنول موڑکے مقام پرڈیرہ اسماعیل خان کابڑاقافلہ بھی اس قافلہ میں شامل ہوگااس طرح لاکھوں کی تعدادمیں وکلاء سول سوسائٹی،سیاسی جماعتوں کے کارکن اورزندگی کے مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افراداسلام آبادکی جانب لانگ مارچ میں شریک ہوں گے عبدالطیف آفریدی نے کہاکہ صوبہ سرحدکے عوام نے لاکھوں کی تعدادمیں وکلاء لانگ مارچ میں شرکت کرکے ثابت کردیاکہ یہاں کے عوام حق پرست ہیں اورملک میںآ زادعدلیہ کاقیام اورمعزول ججوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ ملک سے آمریت کامکمل خاتمہ چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے لانگ مارچ کے انعقادمیں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی اور31مئی کوپشاورمیں منعقدہ وکلاء کنونشن کی طرح مکمل تعاون کیاہے جس پرہم ان کے شکرگزارہیں۔