لیونا لوئس جیمز بانڈ فلم کا گانا گائیں گی

اتوار 15 جون 2008 12:15

لندن(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین15جون2008 ) برطانوی پاپ گلوکار ہ لیونا لوئس نے ایمی وائن ہاؤس سمیت کئی دوسری گلوکاراؤں کو مات دیتے ہوئے جیمز بانڈ سیریز کی نئی آنے والی فلم ’ کوانٹم آف سولیس‘ کا ٹائٹل گانا گانے کا معاہدہ حاصل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

جیمز بانڈ سیریز کے مالکان ان دنوں لیونا سے معاہدے کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ تئیس سالہ گلوکارہ فلم کا ٹائٹل گانا گانے کے لئے بہترین چوائس ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے لیونا نے ٹائٹل گانا گانے کے انتخاب کی ریس جیت لی ہے۔ لیونا سے پہلے ایمی وائن ہاو?س کی آواز کو موزوں تصور کیا جا رہا تھا لیکن ایمی کی بات نہ بن سکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمی کو مسترد کرنے کے بعد جیمز بانڈ سیریز کے مالکان کی نظریں لیونا لیوئیس پرہیں کیونکہ اس کی آواز بہترین ہے ۔ذرائع امید ظاہر کر رہے ہیں کہ جلد ہی اس حوالے سے اعلان کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :