شیفالی جری والا کی موت کے بعد ماہر امراض قلب کی وارننگ

خواتین میں دل کے دورے کے خطرے کی بڑی وجوہات اسٹیرائیڈز، نیند کی کمی اور ہارمونز کا علاج ہیں، ڈاکٹر کرشنا سرین ایم ایس نائر

منگل 1 جولائی 2025 18:58

شیفالی جری والا کی موت کے بعد ماہر امراض قلب کی وارننگ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)شیفالی جری والا کی موت کے بعد ماہر امراض قلب نے وارننگ جاری کردی۔اداکارہ کی اچانک موت پر طبی ماہرین نے امراض قلب سے ہونے والی اموات میں بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ماہرین کے مطابق اس کی سب سے بڑی وجہ ہائی کولیسٹرول، دائمی تنائو، تمباکو کا استعمال اور لوگوں میں دل کی بیماری کی خاندانی تاریخ ہے۔

(جاری ہے)

دبئی کے ہسپتال میں انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر کرشنا سرین ایم ایس نائر نے کہاکہ شدید تنا ئودل کے دورے یا کارڈیک اریسٹ کا باعث بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شدید تنائو ضرورت سے زیادہ جسمانی مشقت، یا شدید جذباتی صدمے، جیسے شدید غم یا غصے سے ہو سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق خواتین میں دل کے دورے کے خطرے کی بڑی وجوہات اسٹیرائیڈز، نیند کی کمی اور ہارمونز کا علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اینٹی ایجنگ ادویات ماہرین کی ہدایت کے مطابق استعمال کرنی چاہیئں جبکہ کارڈیک اریسٹ کی عام وجہ نیند کی کمی ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کیلئے اسٹیرائیڈز اور ہارمونل علاج، جیسے ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی اور مانع حمل ادویات کا استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے میں اضافہ کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :