پاکستان میں جلد خونی انقلاب آنے والا ہے، سیاستدانوں نے غریبوں کو لوٹا، اپنے آپ کو امیر بنایا ،عبدالستارایدھی۔۔۔امریکہ ،دوبئی سمیت دیگر ممالک نے مستقل رہائش کی پیشکش کی مگر میں نے انکار کردیا ،پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار 22 جون 2008 15:49

کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین22جون2008 ) ممتاز سماجی کارکن عبدالستار ایدھی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جلد خونی انقلاب آنے والا ہے کیونکہ سیاستدانوں نے غریبوں کو لوٹا ہے اور اپنے آپ کو امیر بنایا ہے مجھے امریکہ دوبئی سمیت دیگر ممالک نے مستقل رہائش کی پیشکش کی گئی مگر میں نے انکار کردیا کیونکہ میں پاکستانی ہوں اور پاکستان میں ہی رہنا چاہتا ہوں اور یہاں پر ہی مرنا چاہتا ہوں انہوں نے کہا کہ اس وقت میری عمر 90سال ہے چلنے پھرنے میں تھوڑی سے کمزوری ہے مگر میرا مشن بھیک ہے کیونکہ میں لوگوں سے بھیک مانگ کر ملک کے دو کروڑ سے زیادہ عوام کو روٹی دیتا ہوں انہوں نے یہ بات اتوار کے روز کراچی سے شروع کی گئی بھیک مہم کوئٹہ پہنچ کر ختم کرنے کے بعد کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا اس وقت سب سے سرمایہ دار اور ظالم سیاستدان ہے یہ غریبوں کو لوٹتے ہیں اور اپنے گھر بھرتے ہیں اب پاکستان میں خونی انقلاب ہی اس ملک کی بہتری کیلئے ہو سکتا ہے اور خونی انقلاب کے بعد ہی تمام مسئلے حل ہونگے انہوں نے کہا کہ ملک میں بیروزگاری ظلم استحصال کے سامنے اکھیلا نہیں لڑ سکتا یہ طبقہ خونی انقلاب کو دعوت دے رہا ہے میرا کام لوگوں کو صحیح بات بتانا ہے کوئی مانے نہ مانے ان کی مرضی میں نے لبنان میں ایک ماہ دس روز رہا صحبت اللہ کی لڑکیوں نے اسرائیل کے چھکے چھڑا دئیے یہ جنگ بند نہیں ہوتا تو اسرائیل ختم ہو جاتا میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا اسرائیل کی طاقت نہیں تھی۔

(جاری ہے)

جو ان سے لڑ سکتا لبنان کو برباد کرنے لگا لوگوں نے ہجرت کرکے بیروت جانے لگے میں نے لڑکیوں سے کہا گارڈن میں کیمپ لگانے کیلئے جس جگہ سے اور جہاں سے بھی سامان ملتا تھا وہ سامان لیتا تھا میں نے قریب سے ظلم دیکھا بیروت اپنی جگہ پر لبنان اپنی جگہ پر قائم رہا میں نے جتنا مدد کرنی تھی کی میرے پاس پندرہ لاکھ ڈالر تھے میں امن پسند بند ہ ہوں لوگوں کو ان کے حقوق دو ہم صرف ٹیکس چوری اور اللہ کی زکواة پوری پوری دینگے غریب ختم کرینگے میں نے اسلحہ نہیں اٹھایا میرا اسلحہ بھیک مانگنا اور غریبوں کو کھانا کھلانا کپڑے دینا کہ وہ بھی ہر انسان کی طرح زندگی بسر کریں بڑا سرمایہ دار چھوٹا سرمایہ دار کو مارتا ہے بڑا زمیندار چھوٹے زمیندار کا جگر کاٹتا ہے میں تمام انسانوں کو دعوت دیتا ہوں میرے بھیک مشن میں مدد کریں میں کوئٹہ سے جب حب چوکی تک غریبوں کو کھانا کھلانے کیلئے تمام سینٹروں پر لنگر کھول رہا ہوں میں باہر بھیک مانگنے نہیں جاؤنگا میں تم سے ہی بھیک مانگوں گا تم کو ہی آزماؤں گا تمہارے ہی آدمیوں کو دو ٹائم کا کھانا لنگر کے ذریعے اور کپڑے دونگا انہوں نے کہا جب میں کوئٹہ آرہا تھا تو مجھے ڈرایا گیا کہ میں کوئٹہ نہیں جاؤں وہاں کے لوگ خطرنا ک ہے مگر میں یقین سے کہتا ہوں کہ بلوچستان کے لوگ محب وطن اور پیار کرنے والے ہے مجھے حب چوکی سے لے کر کوئٹہ تک لاکھوں روپے لوگوں نے دئیے ہیں اور محبت دئیے ہیں میرے ساتھ جو لڑکیاں کام کررہی ہے وہ بلوچ ہے اور مقامی ہے اور سب میرے ساتھ تعاون کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :