آصف زرداری اور مشرف کی سوچ زبان،ایجنڈا ایک ہو چکا ہے،قاضی حسین احمد

بدھ 2 جولائی 2008 17:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جولائی۔2008ء) امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور پرویز مشرف کی سوچ زبان اور ایجنڈا ایک ہو چکا ہے ۔سوشلسٹ انٹرنیشنل کانگریس میں آصف زرداری کی تقریر پرویز مشرف کی ترجمانی کر رہی تھی۔

(جاری ہے)

منصورہ لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رچرڈ باوٴچر جیسے تیسرے درجے کے امریکی اہلکار کی جانب سے پاکستانی معاملات پر قومی لیڈران کو ہدایت پوری قوم کیلئے باعث شرم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نئی جمہوری حکومت کے دعویدار وزیر مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی بجائے اعدادو شمار میں تبدیلی کر کے عوام کو بے وقوف بنانے میں مصروف ہیں۔قاضی حسین احمد کا کہنا تھا کہ روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والے آصف علی زرداری کی عوام سے ہمدردی کا اندازہ سرکاری خرچ پر بیرونی دوروں سے لگایا جا سکتا ہے ۔