باڑہ کارروائی میں غیر اعلانیہ تعطل، کارروائی جاری ہے ،حکو مت۔۔۔لشکر اسلام کا آپریشن کے خاتمے اور گرفتار ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ
ہفتہ 5 جولائی 2008 18:00
(جاری ہے)
پولٹیکل انتظامیہ کی جانب سے صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک کرفیو میں نرمی کے اعلان کے بعد ہفتہ کو باڑہ بازار جزوی طور پر کھلا رہا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ہیں۔
مقامی لوگوں کے مطابق پشاور اور باڑہ کے درمیان گاڑیوں کی آمدروفت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بظاہر خاموشی اور کرفیو میں نرمی کے غیر اعلانیہ اقدامات اٹھارہ رکنی قبائلی جرگے کے فعال ہونے کے بعد سامنے آئے ہیں۔ جمعہ کو حاجی عمل گل کی سربراہی میں قبائلی جرگے نے دور افتادہ علاقے تیراہ میں لشکرِ اسلام کے سربراہ منگل باغ سے بات چیت کی تھی۔ جرگہ کے ایک رکن حاجی شوکت نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منگل باغ نے مذاکرات کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے ۔ لشکرِ اسلام کے ایک رہنماء حاجی مستری گل نے بتایا کہ انہوں نے جرگے کے سامنے حکومت کو جو شرائط پیش کی ہیں ان میں آپریشن کا خاتمہ، ان کے 35کے قریب ساتھیوں کی رہائی اور علاقے سے جرائم پیشہ افراد کا صفایا کرنا شامل ہیں۔واضح رہے کہ حکومت نے ایک ہفتے قبل صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور سے ملحقہ تحصیل باڑہ میں لشکرِ اسلام کے خلاف کارروائی شروع کی تھی اور پہلے چند دنوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے تنظیم کے کئی مراکز سمیت منگل باغ اور کئی رہنماوٴں کے گھروں کو مسمار کردیا تھا۔ اس دوران حکومت نے 92 کے قریب افراد کی گرفتاری کا دعویٰ بھی کیا تھا۔ حکومت کا کہنا تھا کہ آپریشن کا مقصد پشاور کے مضافات میں کچھ عرصے سے امن و امان کی خراب ہوتی صورتحال پر قابو پانا اور تحصیل باڑہ میں حکومت کی عملداری بحال کرنا ہے۔ تاہم ابتداء ہی سے کارروائی شکوک و شبہات کی شکار ہے کیونکہ لوگوں کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور نہ ہی انہوں نے شدت پسند تنظیم یا جرائم پیشہ گروہ کے اہم افراد کو گرفتار کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.