صدر مشرف اٹھاون دوبی کا استعمال کرسکتے ہیں نہ ہی وزیر اعظم حکومت برخواست کروا سکتے ہیں۔ حکومت پیپلز پرٹی کے تمام کارکنان کا ہر مسئلہ حل کرے گی گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی لاہور میں کھلی کچہری کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو

پیر 14 جولائی 2008 11:52

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 14جولائی 2008ء) گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے کہا ہے صدر مشرف اٹھاون دوبی کا استعمال کرسکتے ہیں نہ ہی وزیر اعظم حکومت برخواست کروا سکتے ہیں۔ حکومت پیپلز پرٹی کے تمام کارکنان کا ہر مسئلہ حل کرے گی۔گورنر ہاوٴس میں کھلی کچہری کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو میں سلمان تاثیر کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے باعث حکومت کو مشکل فیصلے کرنا پڑرہے ہیں، اپوزیشن انتخابی سیاست کے بجائے خدمت کی سیاست کرے ۔

(جاری ہے)

ان کی گورنر شپ کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے ، وہ خدمت کے جذبے سے آئے ہیں اور کھلی کچہری کے ذریعے عوام کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوام سے مکمل رابطے کے لئے کوشاں ہیں ، مسائل کے حل کے لئے تھوڑا وقت درکار ہے ،انہوں نے اس موقع پر پنجاب حکومت کی بھر پور حمایت کے عزم کا بھی اظہار کیا ۔ کھلی کچہری میں گورنر پنجاب نے عوام کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات بھی جاری کئے ۔