تین سو میگا واٹ یومیہ بجلی فراہم کرنے والے چشمہ نیو کلیئر پاور پلانٹ کو اکتیس دسمبر دو ہزار آٹھ تک بند کر دیا گیا

بدھ 10 ستمبر 2008 23:34

لاہور (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین10ستمبر2008 ) پیپکو کو تین سو میگا واٹ یومیہ بجلی فراہم کرنے والے چشمہ نیو کلیئر پاور پلانٹ کو اکتیس دسمبر دو ہزار آٹھ تک بند کر دیا گیا ہے جبکہ پیپکو حکام کہا کہنا ہے کہ پاور پلانٹ کی بندش سے بجلی کے بحران میں اضافہ کا کوئی امکان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زرائع کے مطابق پلانٹ کو (replanishments) کی غرض سے بند کیا گیا ہے جس کے تحت مکمل طور پر تابکاری کی ری فیولنگ کا کام مکمل کیا جائے گا۔پیپکو کے ترجمان کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی پیداوار چودہ ہزار ایک سو میگا واٹ ہے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ بھی نہیں کی جا رہی ہے جبکہ اس پاور پلانٹ کی بندش کی پیشگی اطلاع کے باعث انتظامات کر لئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :