طالبان معاشرے کیلئے کینسر ہیں، ملک سے اْن کو صاف کریں گے ،آصف علی زرداری ۔۔طالبان کاخاتمہ اولین ترجیح ہے ، دوسری صورت میں ملک نہیں رہے گا تو میں کس کا صدر ہوں گا؟امریکی اخبار کوانٹرویو۔۔ صدر زرداری نے مائیکل ہیڈن سے خفیہ ملاقات کی جس کے بعد آئی ایس آئی کے 3 ڈاریکٹوریٹس کے سربراہان کو تبدیل کیا گیا ،”نیویارک ٹائمز“کادعویٰ
منگل 30 ستمبر 2008 20:52
(جاری ہے)
ایک سوال پر کہ کیا آپ کو ڈر نہیں لگتا تو آصف زرداری نے کہا کہ انہیں تشویش ضرور ہے لیکن خوف نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اتنی جلدی مرنا نہیں چاہتے کیونکہ ان کے سامنے ایک مقصد ہے۔آصف علی زرداری نے آئی ایس آئی کے بارے میں ایک سوال پر کہا کہ ’یہ ہمارا مسئلہ ہے اور ہم اسے حل کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مشرف کی طرح دوغلی پالیسی نہیں اپنائیں گے۔ انہوں نے اس جگہ انگریزی زبان کا ایک محاورہ بھی استعمال کیا جس کا لفظی ترجمہ ہے کہ شکاری کتے کے ساتھ شکار کرو اور خرگوش کے ساتھ بھاگتے رہو۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ جو بھی ان کی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گا وہ اس کو باہر کر دیں گے۔ انہوں نے یہ عندیہ بھی دیا کہ وہ پاکستانی فوجیوں کی دہشت گردی کے خلاف خصوصی تربیت کے لیے بھی امریکہ کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ امریکی ماہرین کی زیر نگرانی پاکستان کے فوجیوں کی مناسب تریبت کرانا چاہتے ہیں لیکن انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان کے اندر مزید امریکی فوجی کارروائیاں نہیں ہونی چاہیں اس سے منفی اثر پڑے گا اور اس کی بھاری سیاسی قیمت چکانا پڑے گی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں وہ صنعتیں لگانا چاہتے ہیں، پوست کی جگہ لوگوں کو متبادل فصلیں کاشت کرنے پر راغب کرنا چاہتے ہیں اور لوگوں کو یہ باور کرنا چاہتے ہیں کہ ہم طالبان کے خلاف کارروائی کررہے ہیں اور ان کو کوئی پناہ گاہ فراہم نہ کی جائے۔ قبائلی علاقوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاریخ میں کسی نے ان پہاڑوں سے افغانستان اور انڈیا کے درمیان بغیر پیسے دیئے یا انڈیا سے لوٹے ہوئے مالِ غنیمت میں سے حصہ دیئے سفر نہیں کیا ہے۔ آصف علی زرادری نے ملک کے معاشی بحران پر بات کرتے ہوئے سعودی عرب سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کے تیل کی درآمد پر ہونے والے پندرہ بلین ڈالر کم کرنے میں مدد کریں اور جمہوری پاکستان کو کم نرخوں پر تیل فراہم کریں۔ انہوں نے فرانس سے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے اور امریکہ سے ہر اس ملک سے جو مدد کرنے کی استاعت رکھتا ہے پاکستان کی مدد کرنے کی بات کرنے کی درخواست کی۔ فوج کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں ایک سوال پر زرداری نے کہا کہ پاکستان فوج کے جرنیل ایک دور سے گزرے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ سیاسی قیادت کی کیا اہمیت ہے۔ بینظیر بھٹو کے انتقام کے بارے میں انہوں نے کہا کہ انہیں کسی سے جنگ کا شوق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان میں برداشت کی قوت ہے۔ ان کی سب سے بڑی قوت تکلیف برداشت کرنے میں ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ تکلیف دینے پر یقین نہیں رکھتے بلکے تکلیف جھیلنے یا برداشت کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور وہ سمجھتے کہ جو سب سے زیادہ تکلیف برادشت کر سکتا ہے وہ ہی بہادر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اسی لیے عورت کو زیادہ بہادر اور طاقت ور سمجھتے ہیں کیونکہ اس میں برداشت کرنے کی زیادہ صلاحیت ہوتی ہے۔ اخبار کے مطابق آصف علی زرداری نے نیویارک میں اپنے قیام کے دوران امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ مائیکل ہیڈن کے ساتھ ایک خفیہ ملاقات بھی کی جس کے بعد پتہ چلا کہ آئی ایس آئی کے تین ڈاریکٹوریٹس کے سربراہان کو بھی تبدیل کیا گیا ہے۔ ”نیویارک ٹائمز “کے نمائندے راجر کوہن جنہوں نے یہ انٹرویو کیا زرداری کے بارے میں اپنے تاثرات لکھتے ہوئے کہا کہ انہوں نے زرداری کو ایک ’سٹریٹ سمارٹ‘ یعنی چالاک یا سمجھ دار، ’ویلر ڈیلر‘ یا سودے باز، ’سیکولر‘، امریکہ نواز، جمہوریت پسند اور بہادر شخص پایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ (زرداری) افغانستان اور بھارت سے تعلقات ٹھیک کرنے میں انتہائی سنجیدہ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.