پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ نہیں،س،وزیر دفاع احمد مختار۔سیکیورٹی اہلکاروں کو امریکی فورسزوارسک کے علاقے میں تربیت دیں گی ، میڈیا سے گفتگو

اتوار 26 اکتوبر 2008 11:50

گجرات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 26اکتوبر 2008 ء) وزیر دفاع چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ چین ڈیڑھ ملین ڈالر کی امداد دے گا اور پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں۔وزیر دفاع احمد مختار نے گجرات میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مالیاتی بحران نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے رکھا ہے،موجودہ حکومت پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر اپنے پاوٴں پر کھڑا کرنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا میں چھوٹی چھوٹی خبروں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے جس سے ملکی سا لمیت خطرے میں پڑسکتی ہے۔چوہدری احمد مختار نے کہا کہ حکومت امریکی دباو کے تحت نہیں بلکہ خود آزادانہ فیصلے کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فرنٹئیر کانسٹیبلری کے اہلکاروں کو نیٹو اور امریکی فورسزصوبہ سرحدمیں وارسک کے علاقے میں تربیت دیں گی۔انھوں نے کہاکہ کمشنری نظام کی بحالی سے مثبت تبدیلیا ں آئینگی۔