ڈاکٹرز کو کروڑوں نہیں اربوں روپے دینے کیلئے تیار ہوں انہیں بھی حقیقی معنوں میں مسیحا بننا ہوگا ‘میاں شہبازشریف ۔۔۔پولیو کیوجہ سے 4بچوں کی ہلاکت انتہائی افسوسناک ہے ‘عوام کے مسائل کے حل کیلئے 25گھنٹے موجود ہوں ‘تقریب سے خطاب
ہفتہ 15 نومبر 2008 14:59
(جاری ہے)
اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ ‘ڈویژنل کمشنرز ‘ڈی سی اوز ‘ای ڈی اوز اور محکمہ صحت کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پاکستان اگر تمام تر حالات کے باوجود ایٹمی طاقت بن سکتا ہے تو پھر یہ ہر شعبے میں بہتری لانے کے قابل بھی ہے لیکن یہ کام کسی ایک فرد کا نہیں بلکہ معاشرے کے ہر فرد کو اپنی ذمہ داری کا احساس اور اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گالیڈر شپ صرف راستے دیکھاتی اور مثال قائم کرتی ہے لیکن اگر کوئی یہ کہہ دے کہ سب کام ایک فرد نے کرنے ہیں تو یہ ممکن نہیں اس کیلئے سب کو مل جل کر کام کرنا پڑتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کی طرف سے تحفہ میں دیئے گئے ضلعی نظام کی نااہلی کی وجہ سے ہی پاکستان میں پولیو ختم ہونے کی بجائے اس کے کیسز سامنے آئے ہیں لیکن موجودہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور ہمیں حملہ آور ہونے والے پولیو کو ہمیشہ کیلئے پاکستان میں دفن کرنا ہوگا اور اس وجہ سے جو ہلاکتیں ہوئی ہیں مجھے اس پر بھی انتہائی افسوس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی حالت انتہائی خراب ہے لیکن میں خود دورے کر کے ان کی ناصرف حالت کو بہتر بنا رہا ہوں بلکہ مریضوں کو بھی تمام سہولتیں دینے کی کوشش کی جا رہی ہے میں ڈاکٹرز سے پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور اب بھی کہتا ہوں کہ میں کروڑوں نہیں بلکہ اربوں روپے دینے کیلئے تیار ہوں لیکن اس کیلئے ان کو بھی حقیقی معنوں میں مسیحا بننا ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.