اہم اور حساس قومی معاملات پر عجلت کی بجائے مشاورت سے فیصلے کیے جائیں ۔ پرویزالٰہی ۔۔زکوٰة اور بیت المال کی رقوم کینسر کے مریضوں کی بجائے تنور اور سپورٹ پروگرام پر خرچ کی جا رہی ہیں
ہفتہ 29 نومبر 2008 18:25
(جاری ہے)
وہ یہاں ایف سی کالج یونیورسٹی میں چودھری پرویزالٰہی بلڈنگ کے معائنہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
قبل ازیں وہاں پہنچنے پر پرنسپل پیٹر آرما کوسٹ اور دیگر اہم شخصیات نے ان کا استقبال کیا اور کالج کے مختلف امور کے بارے میں تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سابق چیف سیکرٹری پنجاب حفیظ اختر رندھاوا اور سابق چیئرمین پی آئی اے احمد سعید بھی موجود تھے۔ پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر نے ایک سوال پر کہا کہ نیشنل سکیورٹی کونسل آئینی ادارہ ہے اور اس جیسے ادارے دوسرے ملکوں میں بھی ہیں اس کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ باہمی مشورہ سے ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بدترین دہشت گردی کا نشانہ بنا ہوا ہے لوگ گھر بار چھوڑ کر اپنے وطن میں ہی مہاجر ہو رہے ہیں‘ میزائل حملوں میں بے گناہ لوگ مارے جا رہے ہیں۔ ہم بھارت میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں لیکن بھارتی حکمران مسلمہ بین الاقوامی اصولوں پر عمل کرنے کی بجائے تفتیش سے پہلے ہی پاکستان پر الزام لگا رہے ہیں۔ پنجاب کے گورنر اور وزیراعلیٰ میں کارکردگی کے حوالے سے خط و کتابت کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے اکٹھے الیکشن لڑا‘ اکٹھے وعدے کیے‘ اکٹھی حکومت کر رہی ہیں اس لیے ایک سال میں کوئی نئی پالیسی ترتیب نہ دینے‘ عوامی فلاح کا کوئی ایک کام بھی نہ کرنے اور ہر شعبہ میں ناکامیوں کی ذمہ دار بھی ایک نہیں دونوں جماعتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہماری حکومت کے شروع کیے گئے صحت‘ تعلیم کے شعبوں میں عوامی فلاح کے پروگراموں کے علاوہ ریسکیو 1122 اور ٹریفک وارڈن جیسے اداروں کو ختم کرنے کی ناکام کوشش کی گئی اور اب بلدیاتی نظام کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے حالانکہ 17 ویں آئینی ترمیم کے تحت 2009ء تک اس سسٹم کو تحفظ حاصل ہے اور صدر کی اجازت کے بغیر اس قانون میں ترمیم نہیں کی جا سکتی۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کا آئینی ادارہ سنٹرل ورکنگ کمیٹی چودھری شجاعت حسین کی قیادت پر اظہار اعتماد کر چکا ہے اس کے فیصلہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیان بازی کرنے والے مفاد پرست ہیں۔مزید قومی خبریں
-
ملتان،موٹروے ایم۔ 5 پرآئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.