ملتان،موٹروے ایم۔ 5 پرآئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی

جمعرات 2 مئی 2024 11:48

ملتان،موٹروے ایم۔ 5 پرآئل ٹینکر  میں  آگ بھڑک اٹھی
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے ایم۔ 5 کے سیکٹر ون پر آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی ،موٹر وے پولیس بیٹ 24 کے عملے،ایف ڈبلیو اور ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موثر حکمت عملی کی بدولت عوام کو بڑے حادثے سے بچا لیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی پٹرولیم کمپنی کے ٹینکر نمبرTMJ/094 میں 48 ہزار لیٹر پیٹرول لے کر کراچی سے ملتان آ رہا تھا کہ اس دوران موٹر وے ایم۔

5بیٹ نمبر 24 جلال پور کے قریب ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔حادثے کی اطلاع پر موٹر وے پولیس، موٹر وے پولیس کی ریزرو نفری،ایف ڈبلیو کا عملہ اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔سیکٹر کمانڈر محمد ندیم اشرف وڑائچ کی زیر نگرانی مختصر وقت میں آگ پر قابو پا لیا گیا۔، اس دوران ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا ہے۔