بجلی کی پیداوار میں ایک ہزار میگاواٹ کا اضافہ

ہفتہ 3 جنوری 2009 20:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جنوری۔2008ء) صدر آصف علی زرداری کی ہدایت اور حکومتی اقدمات کے باعث ملک میں بجلی کی پیداوار میں ایک ہزار میگاواٹ کا اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں وزارت پانی و بجلی کے ترجمان کے مطابق ملک میں آئندہ دو روز کے دوران آئی پی پیز اور واپڈا کو تیل کی فراہمی کے بعد بجلی کی پیداوار میں مزید اضافہ ہو گا اور لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کسی حد تک کمی واقع ہو گی۔ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر پانی وبجلی راجہ پرویز اشرف ساری صورتحال کو خود مانیٹر کر رہے ہیں اور ان کی ہدایت کے مطابق پیپکو اور ڈسکوز کے دفاتر اتوار کے دن بھی کھلے رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :