وزیراعظم ڈکٹیٹر کو وردی اتارنے پر مجبور کرنے والی تمام جماعتوں کو بھول گئے، مولانا فضل الرحمان

منگل 13 جنوری 2009 19:26

لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین13جنوری2009 ) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم امریکہ کو کریڈیٹ دیتے ہوئے آمریت کے خلاف جدوجہد کرنے اور ڈکٹیٹر کو وری اتارنے پر مجبور کرنے والی تمام جماعتوں کو بھول گئے۔ امریکہ نے وردی باقی رکھنے میں اہم کردار ادا کیا وردی اتارنے میں مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے اہم کردار ادا کیا جے یو آئی کے امیر پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد امجد خان مفتی ابرار احمد، ڈاکٹر عزیز اللہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کر رہے تھے مولانا نے کہا کہ وزیراعظم خود اپنی پارٹی اور قیادت کی قربانی بھول گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کے ملین مارچ اور پارلیمنٹ میں احتجاج عوامی ریلیوں نے آمریت کی کرسی کے چولہیں ہلا دیں تھیں سیاسی قوتوں نے بھی اپنی اپنی سطح پر کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے امریکی عہدے داروں کو پاکستان کے اعلٰی اعزازات دینے پر کڑی نکتہ چینی کی اور کہا کہ حکومتی فیصلوں سے عوام میں مایوسی پیدا ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ آمریت کے دور کی پالیسیوں نے ملک کو بارود پر لاکھڑا کیا ہے اب ان پالیسیوں کو تبدل کرنے کا وقت آ گیا ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ملک میں اسلام کے نفاذ اور سن 73 ء کے آئین کی مکمل بحالی اور اسکے نفاذ کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :