اسرائیل نے خوراک اور ادویات لے کرغزہ جانے والے ایرانی بحری جہاز کو20 میل دور روک لیا

منگل 13 جنوری 2009 19:26

تہران (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین13جنوری2009 ) اسرائیل نے غزہ کے متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر جانے والے ایرانی بحری جہاز کو روک لیا ہے۔ منگل کو ایرانی ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ خوراک اور ادویات پر مشتمل امدادی سامان فلسطین لے کر جانے والے ایرانی بحری جہاز کو صیہونی بحریہ نے غزہ کے ساحل سے 20 میل دور روک لیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ بحری جہاز 13 روز قبل ایرانی بندرگاہ بندر عباس سے روانہ ہوا تھا۔

ایک روز قبل ایرانی وزارت خارجہ نے بتایا تھا کہ امدادی سامان لے کر جانے والا بحری جہاز مصر کی سید بندرگاہ سے گزر چکا ہے اور جلد غزہ کے علاقے میں داخل ہوکر امدادی کارروائی شروع کر دے گا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان حسن کشکوی کا کہنا تھا کہ بحری جہاز بھجوانے کا مقصد غزہ کے لوگوں کی مدد کرنا تھا۔

متعلقہ عنوان :