اسفند یار ولی اور مولانا فضل الرحمن کی نواز شریف سے ملاقات،شریف برادران کی نااہلی کا فیصلہ سیاسی ہے سیاسی فیصلے عدالتوں میں نہیں عوام میں ہوتے ہیں،اسفند یار ولی،نواز شریف ملک کو بحرانوں سے نکالنا چاہتے ہیں،انہوں نے کچھ تجاویز اور آراء دی ہیں،مولانا فضل الرحمن

بدھ 4 مارچ 2009 19:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مارچ۔2009ء) مسلم لیگ ن کے قائدنواز شریف نے کہا کہ اسفند یارولی اور مولانا فضل الرحمان نے موجودہ حالات میں اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے ۔اسلام آباد میں اسفند یارولی اور مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف کہا کہ دونوں اہم سیاسی رہنما موجودہ ملکی حالات پر ان سے ملاقات کیلئے آئے ہیں۔

اس موقع پرعوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ شریف برادران کی نااہلی کا فیصلہ سیاسی فیصلہ ہے اور سیاسی فیصلہ عدالتوں میں نہیں بلکہ عوام میں ہوتاہے ۔

(جاری ہے)

ہم یہ معلوم کرنے آئیں ہیں کہ مسئلے کاکوئی حل نکالا جا سکتا ہے کہ نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت قومی مفاہمت کا ہے ۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی کچھ تجاویز اور آراء دیں ہیں اور وہ ملک کو بحرانوں سے نکالنا چاہتے ہیں۔

تناوٴ کے موقع پر حالات کو اعتدال میں لانے کیلئے اقدامات کرنے ضروری ہوتے ہیں اور یہ قومی فریضہ ہے ۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے قائد نے صحافیوں کے سوالات کو جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ اسفند یارولی اور مولانا فضل الرحمان نے اپنے خیالات کا اظہار کردیا ہے اور اسی پر اکتفا کیا جائے ۔