بھارت کے بغیر بھی ایران سے گیس خریدینگے،صدرپاکستان

پیر 9 مارچ 2009 16:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔09مارچ 2009 ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے بغیر بھی پاکستان ایران سے پائپ لائن کے ذریعے گیس خریدے گااوردورے کے دوران ایرانی حکام سے مذاکرات کو آگے بڑھایا جائے گا۔اسلام آباد میں ایرانی خبر رساں ایجنسی سے انٹرویو میں صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان اور ایران کے مفاد میں ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے گزشتہ سال ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کو تجویز دی تھی کہ آئی پی آئی پروجیکٹ کو حتمی شکل دی جائے چاہے بھارت اس میں شمولیت کرے یا نہ کرے۔صدر کا کہنا تھا کہ وہ تہران کے دورے کے دوران اربوں ڈالر کے اس آئی پی آئی پراجیکٹ پر مذاکرات کو آگے بڑھائیں گے تاکہ اس کو جلد حتمی شکل دی جا سکے۔ صدر آصف علی زرداری تہران میں اقتصادی تعاون کونسل کانفرنس میں شرکت کیلئے کل ایران جارہے ہیں۔