کراچی ، ٹینک کی زہریلی گیس سے 4 مزدور جاں بحق،2کو بیہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا

پیر 30 مارچ 2009 18:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2009ء) کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ میں صفائی کے لئے اتارے جانے والے چار مزدور جاں بحق ہوگئے ۔ جبکہ دو کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کورنگی مہران ٹاون میں پی ٹی اے کے واٹر ٹرٹیمنٹ پلانٹ میں صفائی کے لئے مزدوروں کو اتارا گیا، تاہم اندر بڑی مقدار میں زہریلی گیس موجود ہونے سے عاشق مسیح ، عامر عبداللہ ، سلطان محمود اور شاہ رخ مسیح کی حالت غیر ہوگئی اور وہ چل بسے ۔

جبکہ مختار اور نثار کو بیہوشی کی حالت میں نکال کرقریبی میڈیکل سینٹر لے جایا گیا تھا ۔ پولیس کے مطابق پہلے دو مزدوروں کو صفائی کے لئے ٹینک میں اتارا گیا۔جن کی حالت غیر ہوئی تو انھیں بچانے جانے والے مزدور بھی موت کا شکار ہوگئے

متعلقہ عنوان :