امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے مشتبہ دہشت گردوں سے تفتیش کے طریقے غیر انسانی ہیں ریڈ کراس ،چودہ میں سے نو قیدیوں کو بجلی کے جھٹکے دیئے گئے ، ایچ آئی وی وائرس کا انفیکشن اور بد فعلی جیسے واقعات کا ارتکاب کیا گیا امریکی اخبار کی رپورٹ
منگل 7 اپریل 2009 22:34
(جاری ہے)
رپورٹ نے ایک میڈیکل افسر کا حوالہ دیا جو صرف اس وجہ سے قیدی کا خیال رکھ رہا تھا کہ اس سے معلومات درکار تھیں۔
ریڈ کراس کو 2006کے اوخر میں سی آئی اے کے قید خانوں تک غیر معمو لی رسائی دی گئی جس کی بنیاد پر43صفحات پر مشتمل رپورٹ تیا ر کی گئی۔ اس خفیہ رپورٹ مشتبہ قیدیوں کو سمندر پار نا معلوم قید خانوں میں4سال تک رکھا گیا اور تفتیش کے جدید طریقوں کا استعمال کیا گیا۔ مذکورہ بالا طریقوں کے علاوہ رپورٹ میں مزید کئی پر تشدد طریقوں کا انکشاف کیا گیا ہے جو قیدیوں سے معلومات حاصل کرنے کیلئے استعمال کئے گئے۔ قیدیوں کو بعض اوقات کئی کئی دن ہاتھوں کو سر پر رکھ کر کھڑ ا کر دیا جاتا جس کی وجہ سے انکے پٹھے اکڑ گئے۔ ایک ایسے ہی واقعے میں ایک قیدی کو دو سے تین ماہ تک کھڑا رکھا گیا۔ ان تمام پر تشدد طریقوں کے علاوہ قیدیوں کو مزید تشدد جبکہ انکے اہل خانہ کیخلاف تشدد کے استعمال کی بھی دھمکی دی جاتی۔ رپورٹ کے مطابق14میں سے9قیدیوں نے انکشاف کیا کہ انہیں بجلی کے جھٹکے دیئے گئے، ایچ آئی وی وائرس کا انفیکشن اور بد فعلی جیسے واقعات کا ارتکاب کیا گیاجسکی وجہ سے انکی حالت موت کے قریب ہو چلی۔ آئی سی آر سی کے ترجمان نے رپورٹ کے مندجات کی تصدیق کرتے ہوئے خفیہ رپورٹ کے نکات افشا ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔دوسری جانب امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا تاہم ایجنسی کے ترجمان مارک مینسفیلڈ نے کہا کہ سی آئی اے نے خاصا عرصہ قبل ان طریقوں کا استعمال چھوڑ دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق سی آئی اے کے ڈائریکٹر لیون پنیٹا نے اس ضمن میں فیصلہ کن اقدامات کئے ہیں تاکہ ایجنسی آرمی فیلڈ مینول سے باہر کسی طریقہ کو استعمال نہ کرسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.