کراچی،دنبہ گوٹھ میں نجی جیل کا انکشاف،تیرہ افراد وڈیرے کی قید میں

جمعرات 16 اپریل 2009 22:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل۔2009ء) کراچی کے قریب دنبہ گوٹھ میں نجی جیل کا انکشاف ہو اہے ۔جس میں وڈیرے نے تیرہ افراد کو اپنی قید میں رکھا ہوا ہے ۔ یہ بات نجی جیل سے فرار ہونے والے دوافراد نے نجی ٹی وی کو بتائی ۔ عاچر اور چنوں سگے بھائی اورحیدرآباد کے رہنے والے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہون نے بتایاکہ وہ کراچی کے علاقے دنبہ گوٹھ گڈاپ ٹاوٴن میں ایک وڈیرے کے ہاں مزدوری کرتے تھے چند دن پہلے وڈیرے کے انتقال ہوگیا ۔

دونوں بھائیوں نے اس کے بیٹے سے اجرت طلب کی تو اس نے دعویٰ کیا کہ اس کے ان دونوں بھائیوں پر وڈیرے کے اسی ہزار روپے واجب الادا ہیں ۔اور انہوں نے ادائیگی نہ کی توانہیں کہیں جانے نہیں دیاجائے گا۔ تاہم دونوں بھائی کسی طرح فرار ہوگئے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں بھائیوں کا کہنا ہے کہ انکی بیویاں بچے سمیت گھر کے تیرہ افراد وڈیرے کی جیل میں قید ہیں ۔

متعلقہ عنوان :