ساہیوال، تیزرفتار ٹرک کی ٹکر سے سائیکل رکشہ میں سوار شخص جاں بحق،بیوی اوربچے شدید زخمی

جمعرات 21 مئی 2009 18:15

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مئی ۔2009ء) نورشاہ ساہیوال روڈ پر رحمان ٹاؤن کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکرسے ایک مسافر محمد سرور ہلاک اور اس کی بیوی اور تین بچے شدید زخمی ہوگئے رورل ہسپتال نورشاہ میں علاج نہ کرنے سے محمدسرور کی ہلاکت پر دیہاتیوں کاشدید احتجاج ،واقعات کے مطابق بدھ کی شام ایک تیزرفتار ٹرک نمبر2281 پی آر اے نے موٹرسائیکل رکشہ کو کچل دیاجس سے رکشہ ڈرائیور علی شیر مسافر محمد سرور اس کی بیوی اور تین بچے شدید زخمی ہوگئے جب شدید محمدسرور کو ہسپتال نورشاہ لایاگیا تو ڈاکٹر نے بروقت علاج نہ کیا اوربعد میں ساہیوال ہسپتال ریفر کردیا جس سے محمدسرور کی موت ہوگئی جس پر دیہاتیوں نے شدید احتجاج اور رورل ہیلتھ سنٹر نورشاہ کے ڈاکٹر ناصرشبیرکی معطلی کامطالبہ کیا اورڈاکٹر کی غفلت پر احتجاج کیا۔

متعلقہ عنوان :