سوات میں شدت پسندوں کے تربیتی کیمپ اور ٹھکانے تباہ کر دیئے، ایئر چیف مارشل

جمعرات 21 مئی 2009 20:23

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مئی۔2009ء) ایئر چیف مارشل راؤ قمر سلطان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے سوات میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے دوران ان کے تربیتی کیمپس اور دیگر ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں۔ پاک فضائیہ فوج کو زمینی آپریشن میں بھرپور معاونت فراہم کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

سوات میں پاک فضائیہ کی ایئر بیس دورے کے موقع پر بات چیت میں ایئر چیف مارشل راؤ قمر سلطان نے کہا کہ فوج کی فراہم کردہ معلومات کے تحت پاک فضائیہ نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں، تربیتی مراکز اور سرنگوں کو تباہ کردیا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ فورسزسوات میں شدت پسندی کے خاتمے اورحکومتی رٹ بحال کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ سوات اور دیگر علاقوں میں آپریشن سے متاثرہ افراد کی امداد میں بھرپور حصہ لے رہی ہے ۔