پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر دستخط آج ہورہے ہیں

جمعہ 5 جون 2009 13:06

استنبول(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔05جون 2009 ء) پاکستان اور ایران کے مابین گیس پائپ لائن معاہدے پر آج دستخط ہورہے ہیں۔ صدر آصف زرداری اور ایرانی صدر احمدی نژاد نے چوبیس مئی کو تہران میں گیس لائن سمجھوتے پر دستخط کئے تھے۔ آج ترکی کے شہر استنبول میں معاہدے پر حتمی دستخط کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایران کی کمپنی این او آئی سی اور پاکستان کی انٹر اسٹیٹ گیس کمپنی معاہدے پر دستخط کریں گے۔ گیس پائپ لائن کی تعمیر دو ہزار دس میں شروع ہوگی۔ ایران سے پاکستان گیس کی درآمد کے لئے بیالیس انچ قطر کی لائن بچھائی جائے گی ۔ جس پر ایک ارب بیس کروڑ ڈالر خرچ ہوں گے، گیس کی فراہمی دو ہزار تیرہ میں شروع ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :