دیربالا،مسلح قبائلی لشکر نے جنگجو گروپ کو گھیرے میں لے لیا ،فائرنگ کا تبادلہ جاری ،24سے زائد عسکریت پسند ہلاک،پاکستان افغانستان کے سرحدی علاقوں میں بھی سوات جیسا آپریشن کرے ،امریکہ کا مطالبہ ، پاکستان کی آمادگی۔ اپ ڈیٹ
منگل 9 جون 2009 15:19
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق مقامی لشکر میں حیاگے شرقی،کیلوٹ، مینہ ڈوگ، دون، شرینگل، روخان اور ڈوگ پائیں کے عوام شامل ہیں۔
لشکر نے عسکریت پسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ، تیس مکانات نذر آتش اور متعدد گھروں کو مسمار کردیا۔ مقامی لشکر نے عسکریت پسندوں کو چاروں طرف سے گھیرے میں لیا ہوا ہے اور شر پسندوں سے متعدد ٹھکانے چھین لیے ہیں۔ عسکریت پسند برڈوگ،شاٹ کس، سلام بیکی اور مینہ میں موجود ہیں جہاں پر مقامی لشکر اور شر پسندوں کے درمیان فائرنگ جاری ہے۔ امریکی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق دیربالا میں جمعہ کو مسجد میں ہونیوالے بم دھماکے کے بعد قبائلی لوگوں میں شدید اشتعال پھیل گیا اور قبائلی لشکر نے تیزی سے کارروائیاں شروع کررکھی ہیں۔رپورٹ کے مطابق طالبان جنگجوؤں کے ایک گروپ کو لشکر نے گھیرے میں لے لیا ہے جو گھیرے سے نکلنے کی کوشش کررہا ہے اور دونوں گروپ میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔دوسری جانب امریکی حکام نے پاکستان پر زوردیا ہے کہ افغانستان کے قریبی علاقوں میں بھی اسی قسم کاآپریشن کریں۔مقامی پولیس افسر فضل ربی کے مطابق 1500قبائلیوں پر مشتمل لشکر نے شتکاس اور غازی گئی کے علاقوں کو گھیرے میں لیا ہوا ہے کچھ طالبان نے ایک اور گاؤں ملک بئی کی طرف فرارہونے کی کوشش کی لیکن انہیں قبائلیوں نے گھیر لیا اور 200 کے قریب عسکریت پسند اس وقت قبائلیوں کے قبضے میں ہیں۔فضل ربی نے کہاکہ اس لشکر کے پاس اپنے ہتھیار ہیں اوراسے کوئی پولیس کی حمایت حاصل نہیں۔عسکری ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے بھی ایک انٹرویو میں شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ طالبان کے نظام کا جائزہ لیں طالبان لوگوں کے گلے کاٹتے ہیں اور انہیں سرعام سزائیں دیتے ہیں اگر لوگوں کو یہ نظام قبول نہیں تو انہیں خود اٹھ کھڑے ہونا چاہیے۔حکومت پاکستان کی طرف سے بھی اعلان کیا ہے کہ سوات آپریشن کے بعد اگر کسی اور علاقے میں بھی عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تو آپریشن کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
زیرالتوا منصوبوں پر تعمیراتی کام میں حائل روکاوٹوں کو دور کر کے جلد مکمل کیا جائے ، احسن اقبال
-
پاکستان میں آٹا 800 روپے کلو ہوگیا، بھارتی میڈیا نے جھوٹی خبریں پھیلانا شروع کردیں
-
پاکستان کی گندم کی درآمدات میں اضافہ متوقع ہے، ورلڈ بینک
-
آج کے مسلمان اور کافر، بس یہی دو سینٹ کا فرق ہے!
-
نگران وفاقی حکومت نے 35 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم درآمد کی ، تفصیلات منظرعام پرآگئیں
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پرویزالٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
وزیراعظم شہبازشریف کامتحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ طحنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہارتعزیت
-
امریکا کو پاکستان کی جانب سے اڈے دینے کے قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان دفترخارجہ
-
اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے، دوسروں سے بھی پاسداری مقدم رکھنے کی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف
-
امریکی پولیس کی سدھو موسے والا کے قاتل گولڈی برار کے مارے جانے کی تردید
-
ایشیا اور بحرالکاہل کے خطہ میں معمر افراد کوکم پنشن ،صحت ، سماجی تنہائی اور ضروری خدمات تک محدود رسائی جیسے اہم چیلنجوں کا سامنا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.