ساہیوال، ٹریفک حادثا ت میں 4 افراد جاں بحق ، 5 شدید زخمی ہو گئے

ہفتہ 8 اگست 2009 18:17

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08اگست ۔2009ء) ساہیوال میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں چار افراد ہلاک اور 5 شدید زخمی ہو گئے۔ پہلا حادثہ ساہیوال فیصل آباد روڈ پر چک 45 جی ڈی کے قریب ہوا۔ یہاں ایک تیز رفتار کار 7509 FSA الٹ گئی جس کے نتیجہ میں ابو بکر اسکی چچی حاجراں جاں بحق جبکہ اس کی بیوی پرویز اور تین بچے شدید زخمی ہو گئے۔ یہ خاندان ایک منگنی کی تقریب کے بعد واپس فیصل آباد جا رہا تھا کہ ایک گدھا گاڑی بچاتے ہوئے کار الٹ گئی۔

(جاری ہے)

دو زخمیوں کی حالت نازک ہے ۔ دوسرا حادثہ ساہیوال عارف والا روڈ پر کمیر کے قریب ہوا یہاں تیز رفتار کار نمبر BRH5243 ٹرک نمبر TLK638 سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ڈرائیور عبد الشکور ہلاک اور ساتھی اللہ رکھا شدید زخمی ہو گیا۔ چک 188GL میں ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے والی ڈیڑھ سالہ بچی صباء ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دم توڑ گئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں تین زخمیوں کی حالت نازک ہے زخمیوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :