فیصل آباد، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد قتل ۔ اپ ڈیٹ
جمعرات 20 اگست 2009 20:34
(جاری ہے)
فیصل آباد کے سٹی پولیس آفیسر محمد طاہر نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ تمام افراد کو قریب سے پستول سے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔
سٹی پولیس افسر نے بتایا کہ اس خاندان کا کوئی فرد زندہ نہیں بچا صرف مقتولہ ریحانہ کا داماد اور مقتولہ مہرین کا شوہر نصیر عباس بچ گیا ہے جو اس کے اپنے بیان کے بقول وارادات کے وقت گھر میں موجود نہیں تھا۔ نصیر عباس پولیس کانسٹیبل ہے اور صرف دو مہینے پہلے ہی اس کی مہرین سے شادی ہوئی تھی۔ پولیس نے نصیر عباس کو شامل تفتیش کر لیاہے۔پولیس کے مطابق واردات کی پہلی اطلاع گھر کے ملازم شہزاد نے زخمی حالت میں اپنے موبائل فون سے دی تھی جبکہ بعد میں نصیر نے پولیس نے فون کیا۔نصیر عباس نے پولیس ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ جب وہ گھر داخل ہوا تو تمام دروازے کھلے ہوئے تھے۔مقتول خاندان کے ایک ہمسائے لیاقت علی نے بتایا کہ وہ صبح فجر کی نماز ادا کر رہے تھے جب انہوں نے فائرنگ کی آواز سنی۔ لیاقت علی جسمانی طور پر معذور ہیں اور مقتول خاندان کے گھر کی بیرونی دیوار کے سامنے سوتے اور وہیں نماز کی ادائیگی کرتے ہیں۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسی کو گھر میں آتے جاتے نہیں دیکھا۔سٹی پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ انہوں نے ضلع کے تجربہ کار ترین پولیس افسروں پر مشتمل تفتیشی ٹیم بنا دی ہے اور مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.