حکومت بجلی کی قیمت میں اضافہ نہیں کرے گی،وزیراعظم یوسف رضا گیلانی

جمعہ 28 اگست 2009 20:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2009ء) وزیراعظم سیّد یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کی قیمت میں اضافہ نہیں کرے گی، قوم پہلے ہی بجلی کی شدید قلت کا سامنا کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

امریکی قومی سلامتی کونسل میں بین الاقوامی معاشیات کے سینئر ڈائریکٹر ڈیوڈ لپٹن سے وزیراعظم ہاوٴس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ امریکہ اور عالمی برادری کو بجلی کے شعبہ کی ترقی کیلئے مدد کرنی چاہئے ۔وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت نے بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے مختصر، درمیانی اور طویل مدت کے منصوبے تیار کئے ہیں۔ڈیوڈ لپٹن نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ امریکی حکومت پاکستان کی مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہے اور اس مسئلہ کے حل میں مدد دینا چاہتی ہے ۔