گووندا نے اپنا وزن کم کرلیا

ہفتہ 3 اکتوبر 2009 11:09

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔03اکتوبر 2009 ء)بالی ووڈ اداکار گووندا نے کہا ہے کہ انہوں نے تین خواتین کی مدد سے اپنا وزن پچیس کلو گرام کم کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈیوڈ دھون کی ہدایت میں بننے والی فلم ڈو ناٹ ڈسٹرب میں کام کرنے سے پہلے گووندا کا وزن ایک سو آٹھ کلو گرام تک پہنچ گیا تھا۔

(جاری ہے)

گوندا کا کہنا ہے کہ فلم کے سیٹ پر سابق مس یونیورس لارا دتہ اور سشمیتا سین کو جسمانی طور پر فٹ دیکھ کر انہیں وزن میں کمی کا خیال آیا۔ گووندا کا کہنا ہے کہ ان کی بیوی سنیتا نے ان کے کھانے پینے کا خیال رکھا جس کے باعث وہ اپنا وزن پچیس کلو گرام کم کر پائے۔ گوندا اپنے وزن میں مزید کمی کرنا چاہتے ہیں۔