کراچی، پیپلز سیکریٹریٹ میں تصادم، 3 افراد زخمی

منگل 13 اکتوبر 2009 14:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر ۔2009ء) پیپلزسیکریٹریٹ میں پیپلزپارٹی کے دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پا لیا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرکز پیپلز سیکریٹریٹ میں دو گروپوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہو گیا اور ایک گروپ نے دوسرے کو یر غمال بنا لیا ، اس موقع پر ہوائی فائرنگ بھی کی گئی ۔ فوری طور پر تصادم کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور بعض افراد کو گرفتار کر کے جمشید ٹاﺅن تھانے میں منتقل کر دیا گیا ۔ اس موقع پر میڈیا چند ڈنڈا بردار افراد نے کوریج سے منع کر دیا۔

متعلقہ عنوان :