جنوبی وزیرستان،ریموٹ کنٹرول بم حملے میں4سیکورٹی اہلکار شہید،جوابی کارروائی میں7دہشتگرد ہلاک

پیر 9 نومبر 2009 12:26

وانا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9نومبر۔2009ء) جنوبی وزیرستان ایجنسی کے علاقے مکین میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریمورٹ کنٹرول بم حملے میں چار اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے ہیں، فورسز کی جوابی کارروائی میں سات دہشت گرد مارے گئے جبکہ چھ زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق فورسز لدھا میں اپنی پوزیشن مضبوط بنا رہی ہیں،رزمک سیکیورٹی کیمپ سے مکین، نواز کوٹ اور لدھا میں دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر گولہ باری جاری ہے ۔مکین میں سرچ اینڈ کلئیرنس آپریشن جاری ہے ، اور سیکیورٹی فورسز بارودی سرنگیں صاف کر رہی ہیں، گزشتہ رات سیکیورٹی فورسز نے مکین میں اٹھارہ بارودی سرنگیں تباہ کیں،کنی گرم محور کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے بعدوہاں سرچ آپریشن جاری ہے ۔