ساہیوال ، سر سے جڑی بچیوں کی پیدائش

اتوار 14 مارچ 2010 20:26

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔14مارچ۔2010ء) ساہیوال کے مقامی اسپتال میں جڑواں بہنوں کی پیدائش ہوئی ہے جن کے سر جڑے ہوئے ہیں، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں آپریشن کے ذریعے الگ کیا جا سکتا ہے تاہم اس پر بہت زیادہ اخراجات آئیں گے۔ جڑواں بچیاں چک نمبر۔ایل۔

(جاری ہے)

104/9کے رہائشی علی شیر کے گھر پیدا ہوئی ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایسے کیس بہت کم دیکھنے میں آتے ہیں ایسے بچوں کا زندہ رہنا مشکل ہوتا ہے اور آپریشن کر کے انہیں علیحدہ کرنے پر کثیر اخراجات آئیں گے ۔جو اس خاندان کے بس میں نہیں ۔ بچیوں کے والد علی شیر نے اپیل کی کہ بچیوں کے آپریشن کے لئے حکو مت ان کی مدد کرے ۔

متعلقہ عنوان :