چمن، پولیو کا ایک اور مریض سامنے آگیا

بدھ 21 اپریل 2010 15:36

چمن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔21 اپریل ۔2010ء) چمن کے یونین کونسل محمود آباد کے علاقے کلی حاجی رمضان میں پندرہ ماہ کے بچے جابر میں پولیو وائرس کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر چمن ڈاکٹر شہزادہ نصیر بابر نے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق دو ہزار دس کے دوران بلوچستان میں پولیو کے پانچ مریض جبکہ پورے پاکستان میں پندرہ مریض موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :