وزارت داخلہ پنجاب نے سرگودھا جیل میں قید امریکی شہری وقار کی والدہ کوملاقات کی اجازت دیدی

منگل 4 مئی 2010 20:01

حیدر آباد ٹاؤن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2010ء) وزارت داخلہ پنجاب نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں قید امریکی شہری وقار کی والدہ کو بیٹے سے ملاقات کی اجازت دیدی۔ وقار کی والدہ نے حکومت پنجاب کو درخواست دی تھی کہ اسے بیٹے سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے یہ درخواست منظور کرتے ہوئے جیل حکام کو ہدایت کی کہ وقار کی اپنی والدہ سے بدھ کے روز ملاقات کرائی جائے ۔

(جاری ہے)

جیل حکام کے مطابق اس ملاقات کا انتظام کرلیا گیا ہے منگل کے روز سرگودھا جیل میں قید پانچ امریکی شہریوں کے وکیل حسن دستگیر نے ملزمان سے عدالتی حکم پر یہ ملاقات کی اور مقدمے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔واضح رہے کہ امریکی شہریوں کے مقدمے کی سماعت چھ مئی کو ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں ہو گی ۔ عدالت نے مدعی مقدمہ انسپکٹر عام شیرازی سمیت مقدمے کے دیگر گواہان کو شہادتیں قلمبند کرانے کے لیے طلب کررکھا ہے۔