ارسا نے سندھ اور بلوچستان کو پانی کی فراہمی میں اضافہ کر دی

پیر 10 مئی 2010 15:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مئی۔2010ء) ارسا نے سندھ اور بلوچستان کو پانی کی فراہمی میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ آبی ذخائر میں تیرہ لاکھ ایکڑ فٹ پانی موجود ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں ارسا کے مطابق سندھ کو پانی کی فراہمی دس ہزار کیوسک اضافے کے ساتھ ستر ہزار ہوگئی ہے۔ بلوچستان کو پانی کی فراہمی میں چار ہزار کیوسکس اضافہ کیا گیا ہے۔ پنجاب کو ایک لاکھ اور خیبر پختونخواہ کو تین ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ ارسا حکام کے مطابق اس وقت آبی وسائل میں پانی کی آمد دو لاکھ چھ ہزار اور اخراج ایک لاکھ چھہتر ہزار کیوسک ہے۔

متعلقہ عنوان :