برطانیہ،5پاکستانیوں کی اپیلوں پر فیصلہ سنادیاگیا،2برطانوی سلامتی کے لیے خطرہ قرار،2طلبہ کی اپیلیں مسترد،1کو برطانیہ میں تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی

منگل 18 مئی 2010 16:50

برطانیہ،5پاکستانیوں کی اپیلوں پر فیصلہ سنادیاگیا،2برطانوی سلامتی ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مئی۔2010ء) برطانوی عدالت نے دہشت گردی سازش کیس کے خلاف پانچ پاکستانی طلبہ کی اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا۔دو برطانوی سلامتی کے لیے خطرہ قرار۔ دو طلبہ کی اپیلیں مسترد اور ایک کو برطانیہ میں تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔آپریشن باتھ وے میں گرفتار دس میں سے پانچ پاکستانی طلبہ نے برطانیہ بدری کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

اسپیشل امیگریشن اپیلز کمیشن کے تین رکنی بنچ نے نو مارچ سے چھبیس مارچ تک اپیلوں کی سماعت کی اور آج فیصلہ سنا دیا گیا۔فیصلہ جسٹس مٹنگ نے سنایا جس میں عابد نصیراور فراز احمد کو برطانوی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دے دیا گیا۔دونوں طالبعلم ضمانت پر رہا ہیں۔ عدالت نے انہیں قید میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔ دو پاکستانی طلبہ طارق رحمان اور وہاب خان کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہیں فیصلے کے خلاف اپیل کے لیے دس دن کا وقت دیا گیا ہے۔ آپریشن باتھ وے میں گرفتار طلبا میں سے صرف شعیب خان عدالتی جنگ جیت سکا۔ اسے برطانیہ میں تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔گزشتہ سال اپریل میں دس پاکستانی طلبہ حراست میں لئے گئے تھے۔ انہیں عدم شواہد کی بنا پر رہا کر کے یوکے بارڈر ایجنسی کے سپرد کردیا گیا تھا۔ ملک بدری کا فیصلہ واپس لئے جانے کے بعد آٹھ طلبہ رضا کارانہ طور پر پاکستان چلے آئے تھے۔

متعلقہ عنوان :