کراچی : اساتذہ کااحتجاجی کیمپ ، وزیرتعلیم کامذاکرات سےانکار

اتوار 30 مئی 2010 13:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔30مئی۔2010ء) کراچی پریس کلب پر پرائمری اسکولوں کے اساتذہ کا احتجاجی کیمپ تیسرے روز بھی جاری ہے۔ وزیر تعلیم سندھ پیر مظہر الحق نےمظاہرین سے مذاکرات کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ اگر وزیر تعلیم مطالبات وزیراعلیٰ سندھ سے منظور نہیں کرواسکتے تو وہ بھی احتجاج میں ہمارے ساتھ شامل ہوجائیں۔

(جاری ہے)

احتجاجی کیمپ میں اساتذہ سے اظہار یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف جام مدد علی اور پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر صفدر عباسی اور ناہید خان بھی موجود ہیں،اساتذہ کے ٹیچرز الاؤنس اور ٹائم پے اسکیل کی سمری محکمہ فنانس اور وزارت تعلیم نے منظور کرلی ہے اور اب یہ سمری وزیراعلیٰ ہاؤس میں موجود ہے۔