ڈینگی وائرس کی طرف سے شکار کا سلسلہ جاری ، دو خواتین سمیت 4افراد جاں بحق ، سیکڑوں نئے مریض ہسپتالوں میں داخل، ڈینگی وائرس کے پھیلا ؤ میں تشویشناک حد تک ،صورتحال ہنگامی اقدامات کی متقاضی ہے،دنیا بھر میں کوئی ڈینگی مچھر کا مکمل خاتمہ نہیں کرسکا،پنجاب حکومت کی طرف سے مریضوں کو سہولتیں کسی حد تک اطمینان بخش ہیں،ڈاکٹر کولیتھاسیلہیوا

اتوار 18 ستمبر 2011 19:16

ڈینگی وائرس نے لاہورمیں شکار کا سلسلہ گزشتہ روزبھی جاری رکھا جس سے دوخواتین سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے جسکے سیکڑوں نئے مریض ہسپتالوں میں لائے گئے ہیں جبکہ ڈینگی کے مرض پر قابو پانے کے لئے سری لنکا سے آنیوالی امدادی ٹیم کے سینئر رکن کولیتھا سیلہیوا نے کہا ہے کہ لاہور میں ڈینگی سے شرح اموات خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے اورعوام مچھر کے خلاف صف آرا نہ ہوئے تو وائرس آنیوالے برسوں میں مزید بے رحم ہوجائیگا ۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز مزید چار افراد ڈینگی کا شکار ہوئے ۔دروغہ والا کی رہائشی 35سالہ خالدہ بی بی کوتین روز قبل بخار میں مبتلا ہونے پر طبی امدادکیلئے شالیمار ہسپتال لایا گیا تھا جہاں پر ڈینگی کی تصدیق کے بعد انہیں داخل کر لیا گیا تھااوررات گئے اسے حالت مزید بگڑنے پرسروسز ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

میو ہسپتال میں زیر علاج باغبانپورہ کا رہائشی 19سالہ عثمان ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے پر میو ہسپتال میں زیر علاج تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔

جنرل ہسپتال میں والٹن روڈ کی ستائیس سالہ عابدہ آصف بھی ڈینگی کے آگے زندگی کی بازی ہار گئیجبکہ گلبرک کارہائشی 50سالہ بشیر بھی ڈینگی بخارسے میوہسپتال میں چل بسا ۔محکمہ صحت کے مطابق ملتان اور فیصل آباد میں بھی ڈینگی کے نئے مریض داخل ہوئے ہیں،ملتان میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 69اورفیصل آباد میں بھی یہ تعداد بڑھ کر 300تک پہنچ گئی ہے

متعلقہ عنوان :