آؤٹ ڈورز کھل گئے،فوجی اور سینئرڈاکٹرز نے ذمہ داریاں سنبھال لیں، مریضوں کے لواحقین کے فوجی ڈاکٹروں کے حق میں نعرے

پیر 2 جولائی 2012 12:44

پنجاب کے ہسپتالوں میں آٹ ڈور کھل گئے، سینئر ڈاکٹروں نے کام شروع کر دیا، فوجی ڈاکٹرز بھی ڈیوٹی پر پہنچ گئے، مریضوں کے لواحقین کے فوجی ڈاکٹروں کے حق میں نعرے۔پیر کو میو ہسپتال میں آرمی میڈیکل کور کے ڈاکٹرز نے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ فیصل آباد کے سب سے بڑے سرکاری الائیڈ ہسپتال میں کام معمول کے مطابق شروع ہو گیا ہے۔ ڈاکٹرز نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں اور آٹ ڈور میں کام شروع ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ملتان کے نشتر ہسپتال میں آرمی کے میڈیکل کور کے پندرہ ڈاکٹرز کی تعیناتی کی گئی ہے جبکہ نئے بھرتی ہونے والے ڈاکٹرز بھی ابھی ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔ لاہور پنجاب کے مختلف اسپتالوں میں پاک فوج کے ڈاکٹرز نے ذمہ داریاں سنبھالنا شروع کر دی ہیں جس کے بعد او پی ڈیز کھلنا شروع ہو گئی ہیں لاہور کے میو اور سروسز اسپتال میں پاک فوج کے ڈاکٹرز پہنچ گئے ہیں جنہوں نے سینئرز ڈاکٹرز کے ساتھ مل کر او پی ڈیز کی ذمہ داریان سنبھال لی ہیں تاہم مریضوں کے مطابق ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے مسلسل 14دن ہڑتال پر رہنے کے بعد حالات اتنے خراب ہو گئے ہیں یہ انتظامات ناکافی ثابت ہورہے ہیں۔ اسپتالوں میں مریضوں کا رش لگا ہوا ہے جبکہ ایمرجنسی وارڈز پہلے سے ہی دباوٴ کا شکار ہیں

متعلقہ عنوان :