بینظیر بھٹو قتل کی دوسری ایف آئی آر، سماعت کیلئے لارجر بنچ قائم

منگل 17 جولائی 2012 15:19

سپریم کورٹ نے بینظیر بھٹو قتل کی دوسری ایف آر سے متعلق کیس میں پانچ رکنی لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ لارجر بینچ آئندہ ہفتے بنایا جائے گا۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

وکیل درخواست گزار اسلم چودھری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف نے بینظیر بھٹو کے خلاف مجرمانہ سازش تیار کی۔ بینظیر بھٹو نے اپنے خلاف ہونے والی سازش کا اپنی زندگی میں ہی ذکر کر دیا تھا۔ وکیل اسلم چودھری کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی کو بھی بھٹو فیملی سے خاص عداوت تھی جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پرویز الہٰی پیپلز پارٹی حکومت میں نائب وزیر اعظم ہیں آپ ان کے خلاف عداوت کا دعوٰی کیسے کر سکتے ہی

متعلقہ عنوان :