متاثرین سیلاب کیلئے کمبل اور خیموں کی فوری ضرورت ہے،سینکڑوں دیہات پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں بیماریاں پھیل رہی ہیں ،لاکھوں بچوں اور عورتوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں، عید کے دنوں میں بھی امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے،چیئرمین ہلال احمرمیجر جنرل (ر) نواز خان کا سندھ کے سیلاب متاثرہ اضلاع میں امدادی سامان کی تقسیم سے خطاب
منگل 23 اکتوبر 2012 21:57
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ متاثرین کا فوری مسئلہ یہ ہے کہ انہیں موسم سرما سے بچایا جائے۔ اس کیلئے کمبل اور خیموں کی فوری ضرورت ہے۔ چیئر مین ہلال احمر نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کے جدید طرز کے آٹھ واٹر فلٹریشن پلانٹس کام کر رہے ہیں ۔
روزانہ ڈیڑھ لاکھ لٹر صاف پانی مہیّا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ کے متاثرہ علاقوں میں ایک کمرے کے چھ ہزار شیلٹر ہومز کی تعمیر کا کام جاری ہے اور ایک ہزار لٹرینز بھی تعمیر کی جا رہی ہیں۔۔ میجر جنرل (ر) نواز خان نے کہا کہ ہلال احمر کے بیس موبائل میڈیکل یونٹس علاج معالجے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی امدادی اداروں کو آگے بڑھنا چاہئے اس سے قبل کے موسم سرما متاثرین کی مشکلات میں ناقابل برداشت اضانہ کر دے۔ ہلال احمر کے چیئر مین نے یونین کونسل شاہ کوٹ میں اٹھاسی شیلٹرز ہومز متاثرین کے حوالے کیے۔مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے قرض سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، شہباز شریف
-
بینکس ،مالیاتی ادارے ( کل ) بند رہیں گے
-
ججز خط کیس، سپریم کورٹ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، وزیراعظم
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
-
عمران خان سمیت کسی سے رابطہ نہیں‘ 2 ماہ میں سیاست اپنا رنگ دکھائے گی، شیخ رشید
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو حکومت 3، 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.