ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا ایف بی آر کی اسکیم کیخلاف چیف جسٹس کو خط

بدھ 14 نومبر 2012 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14نومبر۔2012ء) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے ایف بی آر کی کالا دھن سفید کرنے والی ایمنسٹی اسکیم پر سوموٹو ایکشن لینے کیلئے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا، ایف بی آر کو 150 ارب روپے ٹیکس حاصل کرنے کیلئے 7500 ارب روپے کے کالے دھن کو سفید کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مشیر عادل گیلانی کے مطابق ایف بی آر نے غیرقانونی ٹیکس اسکیم متعارف کرائی ہے، جس پر سپریم کورٹ کو ایکشن لینا چاہئے۔

ایمنسٹی اسکیم سے 150 ارب روپے ٹیکس حاصل کرنے کا ایف بی آر کا دعویٰ غلط اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق 150 ارب روپے حاصل کرنے کیلئے ایف بی آر کو 7500ارب روپے کے کالے دھن کا ڈیکلیریشن دکھانا پڑے گا۔ 2008ء میں بھی یہ اسکیم لائی گئی تھی جس کے تحت صرف 1 ارب 54 کروڑ روپے حاصل کرنے کیلئے 77 ارب روپے کے کالے دھن کو سفید کیا گیا۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی طرف سے خط مشیر عادل گیلانی نے لکھا ہے۔