یوتھ فورس کا بتی چوک لاہور میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی، اسرائیل بربریت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ،مظاہرے میں اسرائیلی پرچم نذر آتش ، سینکڑوں کارکنان کی شرکت ،اسرائیل اور اس کے حواریوں کیخلاف نعرہ بازی،اہل حدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ، مرکزی قائدین کی شرکت ،دینی طبقے کا لاہور شہر کے مختلف چوکوں کے نام تبدیل کر کے خلفائے راشدین کے نام منسوب کرنے کا مطالبہ
اتوار 18 نومبر 2012 16:42
(جاری ہے)
حکومت پاکستان فلسطینیوں کو خالی بیان بازی پر طفل تسلیاں دینے کی بجائے اظہار یکجہتی کیلئے مصر کا ساتھ دیں۔ مسلمانوں کی نسل کشی اور خواتین کی بے حرمتی عالمی قوانین کی کھلم کھلی خلاف ورزی ہے۔ انسانی حقوق کے ٹھیکیدار اقوام متحدہ کی فلسطینیوں پر مظالم پر خاموشی اسلام دشمنی کی عکاسی ہے۔
مسلم امہ کے حکمران اسرائیل اور اس کے حواریوں کا ہر طرح کا بائیکاٹ کریں۔ OIC مجرمانہ خاموشی توڑ کر مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دے۔ بعد ازاں اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے صدر حافظ ذاکر الرحمن صدیقی نے خلافت راشدہ کانفرنس /سٹی فیصل آباد کی نومنتخب قیادت کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ کے تمام صحابہ جنتی ہیں۔ صحابہ اور اہل بیت کی توہین اللہ اور اس کے رسول کو ناراض کرنے کے مترادف ہے۔ مسلمانوں کا تمام صحابہ اور اہل بیت کو عزت و احترام دینا ان کے ایمان کا حصہ اور ان کی توہین کرنا کفر ہے۔ حافظ فیصل افضل شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ اللہ کے ہاں بہت مکرم ہے۔ حکمرانوں سمیت تمام مسلمان اس کا احترام کریں ۔ محرم الحرام میں امن و امان کو قائم رکھنے کیلئے خصوصی علماء کرام اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ چوک شادمان کو بھگت سنگھ کے نام منسوب کرنے کا مطالبہ کرنے والے غیر ملکی ایجنٹ ہیں۔ اس کا مطالبہ قابل مذمت اور قابل افسوس ہے۔ سٹی حکومت شہر کی مختلف شاہراؤں اور چوکوں کے نام نمایاں شخصیات کے نام منسوب کرنے کی بجائے خلفائے راشدین کے نام منسوب کرے۔ حکومت کے ایسے اقدام کرنے سے دینی طبقے کی ہمدردی حاصل کر سکتی ہے۔مزید مقامی خبریں
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.