پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دور میں انقلابی اصلاحات لا کر محروم طبقات کے حقوق کا تحفظ کیاہے، پیپلز پارٹی کی حکومت کی کامیاب مفاہمتی سیاست کی پالیسیوں سے آج ملک میں جمہوریت کی شمع روشن ہے ، جمہوری حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر رہی ہے،وفاقی وزیربرائے نیشنل ریگولیشن اینڈ سروسز ڈاکٹر فردوس عاشق عوان کا رٹی کارکنو ں سے خطاب
اتوار 16 دسمبر 2012 23:07
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ آئند ہ عام انتخابات نے عوام پیپلز پارٹی کے امید واروں کو بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرائیں گے کیونکہ پیپلز پارٹی ملک وقوم کی سلامتی ،دہشت گردی کے خاتمے ،قیام امن اور استحکام کے لئے ایک وسیع ویژن رکھتی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت ہمیشہ پاکستان کی بات کرتی ہے اور ملک کے اجتماعی مفادات کو سامنے رکھتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت اور ملکی استحکام کو مد نظر رکھا ہے اور سب کو ساتھ لیکر چلنے کی سیاست پر یقین رکھتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی پورے پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے ۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پیپلز پارٹی مضبوط وفاق کی علامت ہے جس نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے سیاسی وجمہوری مشن کو جاری رکھتے ہوے بے لوث عوامی خدمت اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کا عزم کیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پی پی پی کے کا رکن صدر مملکت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہیں جنہوں نے ملک کو سیاسی و معاشی استحکام بخشا ہے ۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنے موجودہ دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل کئے ہیں اور بے لوث عوامی خدمت کا یہ سفر کامیابی سے جاری ہے۔دختر سیالکوٹ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کی کامیاب مفاہمتی سیاست کی پالیسیوں سے آج ملک میں جمہوریت کی شمع روشن ہے اور ایک جمہوری حکومت اپنی آئینی مدت پاری کر رہی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.